6 دسمبر، 2021، 9:45 AM

بھارت میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد اومیکرون میں مبتلا

بھارت میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد اومیکرون میں مبتلا

بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کا شکار ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کا شکار ہوگئے ہیں، جس کے بعد بھارت میں اومی کرون ویرینٹ کےکیسز کی تعداد21 ہوگئی۔

بھارتی ذرائ‏ع کے مطابق جےپور میں اومیکرون سے متاثر ہونے والے افراد حال ہی میں جنوبی افریقہ سے آئے ہیں.

ادھر نئی دہلی میں بھی ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، نئی دہلی میں اومی کرون ویرینٹ پازیٹو شخص تنزانیا سے واپس لوٹا تھا۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ ریاست مہاراشٹرا میں اومی کرون ویرینٹ کے 8 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں  اور بھارتی ریاست گجرات میں اومیکرون ویرینٹ کا ایک کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔

News ID 1909061

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha